Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ موسمیات: عید کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا امکان نہیں، عید الفطر 21 مارچ کو  ہوگا

ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا۔ اس لیے عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ (فوٹو: فیس بک)
محکمہ موسمیات نے شوال 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عید کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا امکان نہیں۔
اعلامیے کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 رمضان المبارک کی شام چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہونے کا امکان ہے۔ تاہم فلکیاتی تجزیے کی بنیاد پر 19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا۔ اس لیے عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشگوئی فلکیاتی معلومات اور سائنسی تجزیے کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ عیدالفطر سے متعلق چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

شیئر: