Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ،5انڈین فوجی ہلاک

 راولپنڈی ... کنٹرول لائن پر انڈین فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ جمعہ کو شہری آباد ی کو بلا اشتعال نشانہ بنایا گیا۔ 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے 5 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق انڈین فورسز نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹرکے گاوں سیریاں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔زخمیوں میں شبنم، کاشان، فیضان، سالہ نشا، آصفہ اور شاہد حسین بھی شامل ہیں۔
  پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی اور انڈین چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی سے 5 انڈین فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
و اضح رہے کہ اس سے قبل لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹرمیں انڈین فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ صوبیدار محمد ریاض ، لانس نائیک حولدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب شامل ہیں۔پاک فوج نے انڈین فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا تھا جس میں 7 انڈین فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔ دشمن کی متعدد چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
خیال رہے کہ فروری میں دونوں ممالک کے درمیان فضائی جھڑپوں کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

شیئر: