Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکوال کے 26مقامات فروغ سیاحت کیلئے منتخب

 لاہور... وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ضلع چکوال میں جیپ ریلی کے آخری مرحلے کاافتتاح کردیا۔
فائنل راونڈ اتوار کی صبح 10بجے تھوہا بہادر میں واقع ڈیزرٹ سے شروع کیا گیا جس میں43جیپ ریسرزنے حصہ لیا۔
  خبر رساں ایجنسی این این آئی کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک سیاحت کے شعبے میں بھاری ریونیو وصول کر رہے ہیں جس سے ان ممالک کی معیشت مضبوط ہے۔ترکی اس مد میں 42بلین ڈالر اور ملا ئیشیا 22بلین ڈالر سالانہ کے حساب سے ملکی معیشت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ہمارا ملک قدرتی نظاروں اور لینڈ اسکیپ کے حوالے سے آئیڈیل حےثےت رکھتا ہے۔چکوال میں قدرت نے بہت سی پرکشش مقامات عطا کئے ہیں۔ انہیں سیاحت کے فروغ کے لئے پرکشش بنایا جا سکتا ہے۔ 
وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ چکوال میں 26مقامات کو سیاحت کے فروغ کے لئے منتخب کر لیا گیا ان میں کھائی،لکھوال،اور ڈھوک ٹالیاں بہت خوبصورت مقامات ہیں۔انہیں 5برسوں کے دوران بہترین سیاحتی مراکز بناکر سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ کلرکہار کے علاوہ پورے ضلع کو پرموٹ کرنا ہے۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ جیپ ریلی کا انعقاد چکوال کی سیاحتی ترقی کی پہلی کڑی ہے۔ چکوال کو جھیلوں کا ضلع بھی قرار دیا گیا ہے ۔چکوال میں 36جھیلیں،آبشاریں،تاریخی مقامات اور 22 چھوٹے ڈیم ہیں۔اسلام آباد اور موٹروے قریب ہونے سے چکوال سیاحوں کے لئے پرکشش سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: