Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہندوستانی طیاروں کا ملبہ زمین پر سب نے دیکھا‘‘

  راولپنڈی ...پاک فوج کے ترجمان نے نے کہا ہے کہ بار بار جھوٹ بولنے سے سچ وہ نہیں ہو جاتا۔پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے اور ثبوت کی موجودگی کا دعویٰ کرنے کے باوجود ہندوستانی فضائیہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہندوستانی فضائیہ کے نقصان پر بھی ڈھول نہیں بجائے۔خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
 

ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے پاک ففائیہ نے 2 ہندوستانی طیارے گرائے اور زمین پر ملبہ سب نے دیکھا۔

  واضح رہے کہ ہندوستانی ائیر فورس کے وائس مارشل آر جی کے کپور نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کو مار گرانے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
ہندوستانی ائیر فورس کا یہ دعویٰ چند دن قبل امریکی جریدے میں چھپنے والی خبر کے برعکس ہے، جس میں امریکی محکمہ دفاع کے اہلکار کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو د ئیے گئے ایف سولہ طیاروں کی تصدیق کرائی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ فروری میں ہونے والے تنازعے میں انڈیا نے پاکستان کا کوئی ایف سولہ طیارہ نہیں مار گرایا تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران ائیروائس مارشل کپور نے راڈار سے حاصل کردہ تصاویر بھی میڈیا کے سامنے رکھیں جن میں ان کے مطابق پائلٹ ابھینندن کے پاکستانی طیارے کے ساتھ مقابلے کے مناظر نمایاں ہیں۔
 

شیئر: