Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت ،عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ

 ریاض...سعودی کابینہ کی جانب سے اخلاق عامہ کے حوالے سے گزشتہ ہفتے منظور ہونے والی قرار داد پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ۔
منظور شدہ قرار داد میں کہا گیا کہ عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس جس پر غیر اخلاقی عبارت یا تصویر بنی ہو سختی سے منع ہے ۔ خلا ف ورزی کرنے والے اخلاق عامہ قانون کے دائر میں آئیں گے 5 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
سعودی کابینہ کی جانب سے منظور ہونے والی قرار داد کے حوالے سے اخبار 24 نے بتایاکہ مملکت کی اپنی تہذیب وثقافت ہے جس پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ د اری ہے۔ 
قرادداد کے نکات میں مزید کہا گیا تھا کہ مملکت کی تہذیب تقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی مقامات بغیر اجازت وال چاکنگ کرنا یا دیواروں پر تصاویر وغیر ہ بنانا ممنوع ہے ۔ایسا کرنے والے بھی قانون شکنی کے زمرے میں آئیں گے ۔ 
اس ضمن میں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے قومی کمیٹی برائے سیاحت و قومی ورثہ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ 
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جن پر ایک برس کے دوران وہی خلاف ورزی دوبارہ درج کی جائے ان پرجرمانے کی رقم بھی ڈبل کردی جائے گی ۔
قانون کے مطابق جن افراد پر اخلاق عامہ کے قانون کی خلاف ورزی درج کی گئی ہو گی انہیں یہ حق حاصل ہو گا کہ اپنے دفاع کےلئے اپیل کورٹ سے رجوع کرکے اپنے موقف کی وضاحت کریں ۔
دریں اثناء ویب سائٹ سبق کے مطابق اخلاق عامہ قانون کے بارے میں ادارہ پراسیکیو شن جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں مقیم غیر ملکی اور مقامی شہری اخلاق عامہ کے قانون کی شق 444 جس کی منظور ی سعودی کابینہ نے گزشتہ ہفتے دی تھی پر سختی سے عمل کریں ۔پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے اپنے ذیلی اداروں کو بھی مطلع کر دیاگیا ۔ 
 

شیئر: