Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی اداکارہ کی 'قیامت'سے متعلق متنازع بیان پر معافی

بنگلہ دیش میں ٹی وی اداکارہ کو موت کے بعد کی زندگی کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہیں جس کے بعد اداکارہ کو اپنے بیان پر معافی مانگنی پڑی ہے۔
بنگلہ دیش میں ٹی وی ڈراموں کے صف اول کے اداکارہ صفا کبیر نے حال ہی میں ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 'موت کے بعد زندگی پر یقین نہیں رکھتی۔‘
انٹرویو کی ویڈیوجلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صفا کبیر کے اس بیان کو بعض لوگوں نے جنت اور جہنم سے انکار کے مترادف قرار دے دیا اور وہ سوشل میڈیا میں شدید تنقید کی زد میں آئے۔
اداکارہ نے سخت تنقید کے بعد منگل کواپنی فیس ب±ک وال پرمعذرت شائع کی جس میں انہوں نے ملحد ہونے کے الزامات کی تردید کی۔ 
صفا کبیر نے کہا کہ 'اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتی ہوں،اللہ تعالیٰ بہت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔'
اداکارہ کی اس پوسٹ پر فوری طور پر 60 ہزار سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

شیئر: