Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تیل تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا: وزیر توانائی

سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت اور معدنیات انجنیئر خالد الفالح مطابق آرامکو کمپنی کی مشرقی ریجن میں ینبع بندر گاہ تک سپلائی لائن کی پمپنگ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سبق نیوز ویب سائٹ نے وزیر توانائی کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں  پلانٹ 8 میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے قبول کی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
انجنیئر خالد الفالح نے کہا کہ پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی اس مجرمانہ کارروائی کی مذمت کرتا ہوں ۔یہ کھلی دہشت گردی اور تخریب کا ری ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سمندری گزرگاہ پر حملہ کرکے نہ صرف سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا بلکہ عالمی تجارت سمیت دنیا کو توانائی کی فراہمی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
دوسری طرف  سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگل کو صبح چھ سے ساڑھے چھ بجے کے درمیان الدوادمی اور عفیف کمشنریوں میں آرامکو کے پلانٹ کو جزوی طور پر نشانہ بنایا گیا۔
سبق نیوز ویب سائٹ کے مطابق آرامکو نے نشانہ بننے والی لائن سے پمپنگ روک دی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ماہرین کی ٹیمیں نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد پائپ لائن کی بحالی کی کوششیں کر رہی ہیں۔

شیئر: