Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
پابندی کے علاوہ مورگن کومیچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ کپتان کے علاوہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو بھی میچ فیس کا 20 فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باعث انگلش کپتان اب پاکستان کے خلاف 17 مئی کو نوٹنگھم میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ این مورگن 12 ماہ کے دوران دوسری بار آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
اس سے قبل رواں برس فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں بھی وہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے تھے۔

شیئر: