Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان ویمن کی جنوبی افریقہ کو شکست

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی ہیں۔
جنوبی افریقہ کے شہر پریتوریا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ بہترین بالنگ کی وجہ سے میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 119 سکور ہی بنا سکی۔
پاکستان کی ریکارڈ ساز سپنر ثناء میر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 14 رنز کے دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ندا ڈار نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے یہ ٹارگٹ آٹھارویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سی این ٹریون نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نے 53 رنز کی شانداز اننگز کھیلیں اور کپتان بسما معروف بھی 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ اس میچ میں فاطمہ ثناء نے پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کیا مگر تین اوورز میں کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ندا ڈار کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سیریز کا دوسرا میچ 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: