Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : ریاست مخالف سرگرمیاں، پاکستانیوں سمیت53 گرفتار

سعودی انٹیلی جنس نے 53افراد کو گرفتار کیا ہے جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان میں سعودی شہریوں کے علاوہ 3پاکستانی اور ایک انڈین شامل ہے۔ 
مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق محکمہ خفیہ نے رمضان المبارک کے دوران مختلف اوقات میں کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں ایسے 53افراد کو گرفتار کیا ہے جو ریاست مخالف سرگرمیوں کے علاوہ ، مملکت کے امن وامان کو سپوتاژ کرنے اور حکومت کے خلاف لوگوں کو مشتعل اور بدظن کرنے کی مذموم سرگرمیوں میں ملوث تھے۔  
گرفتار شدگان میں 34سعودی، 3پاکستانی، 10یمنی،ایک اردنی، ایک فلپائنی، ایک انڈین اور دو سری لنکن شامل ہیں۔ 
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نئے گرفتار شدگان کے بعد محکمہ خفیہ کی جیلوں میں اب ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں قیدیوں کی تعداد5201ہوگئی ہے۔ان میں 4292سعودی شہری ہیں، 347 یمنی، 253شامی، 73 پاکستانی، 73مصری اور باقی دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔  
 

شیئر: