Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہندر سنگھ دھونی کو انڈین فوج کا لوگو اتارنا ہوگا: آئی سی سی

مہندرسنگھ دھونی نے 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں انڈین فوج کے لوگو  بلیدان بیج  کے نشان والے دستانے استعمال کیے تھے جس پر توجہ دلانے کے بعد آئی سی سی نے ایکشن لیا ہے۔
دھونی کی اس حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک لمبی بحث چھڑجانے کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے تحریری طور پر انتباہ دیا گیا ہے کہ اپنے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو فوج کے نشان والے گلووز پہننے سے روکا جائے۔ 
 آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں قوانین کے تحت مذہب، سیاست یا لسانیت کو ابھارنے والی حرکت یا اپنی کٹ میں ایسی کسی چیز کے استعمال کو روک دیا گیا ہے۔

دھونی کا دستانہ اور اس کے ساتھ بھارتی فوج کا لوگو (فوٹو بشکریہ ایم ایس دھونی ٹوئٹر)

مہندرسنگھ دھونی جو اعزازی طور پر بھارتی فوج کے افسر بھی ہیں انہوں نے 8 مارچ 2019 کو انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فوجی ٹوپیاں بانٹی تھیں یہ ٹوپیاں پہن کرکرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔
اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 32 رنز سے ہرایا تھا۔
اسی میچ میں آئی سی سی نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے اس کی پہلے سے اجازت لی تھی اس کا مقصد فنڈ ریزنگ تھا۔

 

شیئر: