Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حسن علی مزاحیہ اور محمد حفیظ سب سے سنجیدہ کھلاڑی‘

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد نیٹ پریکٹس میں شارٹ پچ بولز کی پریکٹس کی اور ٹیم واپس فارم میں نظر آئی جس کے بعد وہ پرفارمنس سے خوش ہیں۔
آئی سی سی کی ویب سائیٹ پر سپورٹس اینکر زینب عباس کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے ساتھ انٹرویو نشر کیا گیا ہے۔
 

حسن علی کا ایک انداز 

کوچ مکی آرتھر سے سوال کیا کہ آپ ٹیم میں سب سے زیادہ کس کو مذاق کرنے والا سمجھتے ہیں جس پر کوچ مکی آرتھر نے حسن علی کو سب سے مزاحیہ کھلاڑی قرار دیا۔
ایک اور سوال میں سنجیدہ کھلاڑی کے بارے میں پوچھا تو جواب میں مکی آرتھر نے محمد حفیظ کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیم میں سب سے سنجیدہ مزاج کھلاڑی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بارے میں مکی آرتھر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہارنا ان کے لیے مایوس کن تھا مگر میچ ہارنے کے بعد نیٹ پریکٹس میں شارٹ پچ بولز کی پریکٹس کی اور ٹیم واپس فارم میں نظر آئی جس کے بعد وہ پرفارمنس سے خوش ہیں۔
مکی آرتھر نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر منسلک ہو چکے ہیں اور ٹیم سے بے حد پیار کرتے ہیں۔

شیئر: