جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے ٹاس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈم کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم ٹاس جیتتے تو بھی بیٹنگ ہی کرتے۔‘
پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کو ڈراپ کرتے ہوئے آصف آفریدی کو موقع دیا گیا ہے جو آج ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
میچ تھوڑی دیر میں شروع ہو گا۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔
میچ کے چوتھے روز پاکستان کی پوزیشن آغاز میں اس وقت مستحکم ہو گئی تھی جب مہمان کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم پاکستان کو اپنی پہلی 276 رنز کی برتری حاصل تھی۔
پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 269 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس پر پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں اس سے قبل پاکستان نے اپنی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے۔