Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’2020 میں سیاح بھی سیر کے لیے خلا میں جا سکیں گے‘

بین الاقوامی خلائی مرکز (اے ایف پی فوٹو)
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال بین الاقوامی خلائی مرکز کو سیاحت کے لیے کھول رہے ہیں، جس کا مقصد خلائی تحقیقاتی لیباٹری کی مالی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ 
جمعے کو نیویارک میں ناسا کے چیف فنانشل آفیسر جیف ڈیوٹ نے بتایا کہ ناسا بین الاقوامی خلائی مرکز کو سیاحتی اور تجارتی مقاصد کے لیے کھول رہا اور اس سے قبل ایسا کبھی نہیں کیا گیا۔ 
انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر روبین گیٹنز نے کہا ہے کہ ہر سال نجی طور پر خلابازوں کے دو مختصر مشن بھیجے جا سکتے ہیں۔
بین الاقوامی خلائی مرکز کو سنہ 1998 میں خلائی مدار میں بھیجا گیا تھا۔ 
ناسا کے مطابق نجی طور جانے والے خلابازوں کو 30 تک بین الاقوامی خلائی مرکز کا سفر کرنے کی اجازت کی دی جائے گی۔ 
ناسا کا مزید کہنا ہے کہ نجی خلابازوں کی طبی ضروریات اور خلائی جہاز کے سفر کے لیے ضروری تربیت ایک نجی ادارہ فراہم کرسکتا ہے۔ 
حال ہی میں ناسا نے اعلان کیا تھا کہ وہ سنہ 2024 میں ایک‌ خاتون کو پہلی بار خلا میں بھیجے کا ارادہ رکھتا ہے، جو کئی دہائیوں کے بعد کسی انسان کو پہلی بار چاند کا سفر ہوگا۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں