Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بدھ 15 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 681 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو چاندی کی قیمت میں بھی 144 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 404 روپے مقرر ہوئی۔ 
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 205 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 35  ڈالر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 811  ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح فی اونس چاندی کی قیمت 75.65 ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: