Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‘جنسی حملے کے الزام پر صدر ٹرمپ کا بیان: ’وہ میری پسند کی تھی ہی نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی حملے کا الزام رد کیا۔ تصویر: اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک میگزین کی کالم نگار کی جانب سے لگائے گئے جنسی حملے کے الزام کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ خاتون میری پسند کی تھی ہی نہیں‘۔
کالم نگار ای جین کیرل نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب میں ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے 1990 کی دہائی میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور کے ڈریسنگ روم میں ان کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ ایک سیاسی اخبار ’دی ہل‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا ’میں یہ بہت عزت کے ساتھ کہوں گا، نمبر ایک وہ تو میری پسند ہی کی نہیں۔ نمبر دو ایسا واقعہ کبھی ہوا ہی نہیں۔ اوکے؟ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ خاتون جھوٹ بول رہی ہیں، ’میں اس خاتون کے بارے میں نہیں جانتا، مجھے اس کے بارے کچھ علم نہیں‘۔

  جب یہ واقعہ پیش آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک کاروباری شخصیت تھے۔ تصویر: اے ایف پی 

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کالم نگار ای جین کیرل کم از کم 16 ویں خاتون ہیں جنہوں نے ٹرمپ پر الزام لگایا ہے۔
ای جین کیرل نے اپنی کتاب میں منھتن کے برگ ڈورف سٹور میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بارے میں لکھا ہے جب وہ ایک کاروباری شخصیت تھے اس وقت صدر ٹرمپ نے ان سے ایک نامعلوم خاتون کے لیے زیر جامہ خریدنے پر مشورہ مانگا تھا۔
گذشتہ روز امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ان کو ہراساں کیا اور جتنی بھی خواتین نے ان پر الزام لگائے انہوں نے سب مسترد کیے۔
ای جین کیرل کہتی ہیں کہ وہ جنسی حملہ کرتا ہے اور پھر دھمکاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس میں شکایت درج کرانے اس لیے نہیں گئیں کہ وہ اس کے نتائج سے ڈرتی تھیں۔

شیئر: