Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیر ملکیوں اور سعودیوں کے لیے سستا حج پیکیج کیا ہے؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اندرون مملکت سے حج کے خواہش مند مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے حج 1440ہجری کے پیکیج جاری کردیے ہیں۔
چار جولائی 2019 سے مملکت بھر میں موجود غیر ملکیوں کے لیے سرکاری حج سکیم کے تحت تمام پیکیجز کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگی۔ تمام حج پیکیج سعودی شہریوں کے لیے بھی ہوں گے جو غیر ملکی بھی امسال حج کا خواہش مند ہو وہ وزارت کی ویب سائٹ سے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔
وزارت حج نے امسال چار بڑے حج پیکیج جاری کیے ہیں۔ ہر ایک متعدد زمروں پر مشتمل ہے۔ امسال سب سے سستا حج پیکیج 3465 ریال کا ہے۔
وزارت حج کی ویب سائٹ اور  اخبار ’عکاظ‘ کے مطابق اکانومی ون حج پیکیج سات زمروں پر مشتمل ہے جو 3947 ریال سے لے کر 4574 ریال تک ہے۔ سہولتوں کے لحاظ سے زمرے بنائے گئے ہیں۔ 
اکانومی ٹو حج پیکیج 3465 ریال کا ہوگا۔ دوسرے حج پیکیج کو ’الضیافہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔  ضیافہ ون 7561 ریال سے لے کر 8161 ریال تک کا ہوگا۔ یہ سات زمروں پر مشتمل ہے۔ ضیافہ ٹو کی شروعات 7310 ریال سے شروع ہوگی ۔ اس کی انتہائی حد 7910 ریال متعین ہے۔ ضیافہ تھری، 6508 سے لے کر7108 ریال تک کا ہے۔ ضیافہ فور 5708 سے لے کر 6308 ریال تک کا ہوگا۔
وزارت حج و عمرہ نے منیٰ ٹاورز میں رہائش کے خواہش مند داخلی حاجیوں کا الگ پیکیج مقرر کیا ہے۔ ایک حاجی سے رہائش سمیت حج پیکیج فیس 11905 ریال وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ منیٰ میں جمرات کے قریب عمارتیں بنی ہوئی ہیں جہاں جملہ سہولتیں مہیا ہیں۔ وہاں سے حاجیوں کو جمرات آنے جانے میں بھی سہولت رہتی ہے۔

وزارت حج نے امسال چار بڑے حج پیکیج جاری کیے ہیں

 سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی رجسٹریشن کس طرح کرائیں؟

 اندرون مملکت سے حج کے خواہش مند افراد رجسٹریشن دو طرح سے کراسکتے ہیں۔
پہلا طریقہ یہ ہے وزارت حج کی ویب سائٹ پر جاکر بائیں جانب اوپر کی طرف سرخ نشان کو پش کرنا ہوگا۔ اس کے بعد تفصیلات آتی چلی جائیں گی۔
دوسرا طریقے کے تحت اندرون مملکت سے حج کرنے والوں کے لیے مقرر ویب local.haj.gov.sa پر جاکر رجسٹریشن کی کارروائی کی جائے۔
حج فیس ادا کرنے اور مطلوبہ کارروائی مکمل کرنے پر اجازت نامہ از خود پرنٹ کیا جاسکے گا۔ 

شیئر: