Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو با آسانی 9وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ جیت لیا۔سری لنکا کی پوری ٹیم 203رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی جنوبی افریقہ نے 37.2اوورز میں ایک وکٹ پر 204رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 206رنز بنائے ۔
جنوبی افریقہ نے 8میچ کھیلنے کے بعد 5پوائنٹس حاصل کئے۔سری لنکا نے 7میچ کھیل کر 6پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ایک جبکہ سری لنکا نے دو میچوں میں بارش کے باعث ایک ، ایک پوائنٹ حاصل کئے۔ چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ اورکپتان فاف ڈوپلیسس نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار کامیابی دلا دی۔ہاشم آملہ نے 80اور ڈوپلیسس نے 96رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ رہے۔اوپنر ڈی کوک 15رنز بنا کر لیستھ ملینگا کا شکار بنے تھے۔ اس کے بعد سری لنکا کا کوئی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
میچ کی پہلی ہی گیند پر صفر پر آوٹ ہونے والے سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کیرونا رتنے نے 6بولرز کو آزمایا جس ملینگا کے علاوہ کوئی بولروکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
جنوبی افریقہ کے بولرڈیوائن پریٹوریس کو سری لنکا کی ابتدائی 3وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔انہوں نے 10اوورز میں 25رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔ 
 اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقی بولرز کی عمدہ بولنگ کے سبب سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی ففٹی سکور نہ کر سکا
چیسٹرلی سٹریٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کو ابتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان کرونا رتنے صفر پر ربادا کی گیند پر کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  
 فرنینڈو اور پریرا نے تیس تیس رنز سکورکیے۔ ڈی سلوا 24 اور مینڈس 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

میچ میں سری لنکا کا کوئی بھی بیٹسمین ففٹی نہ بنا سکا، تصویر: اے ایف پی

 جنوبی افریقہ کی جانب سے مورس اور پریٹوریئس نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جے پی ڈومنی اور فہلکوائیو ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 
 

شہد کی مکھیوں سے بچنے کیلئے سری لنکن بیٹسمین گراونڈ پر لیٹ کر خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

میچ میں شہد کی مکھیوں کا دھاوا
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب شہد کی مکھیوں نے گراونڈ پر دھاوا بول دیا۔چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور امپائرز خود کو بچانے کے لیے زمین پر لیٹ گئے ۔ اس صورتحال پر اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔میچ کے 48ویں اوور میں پیش آنے والے اس واقعے کے سبب کھیل کچھ لمحوں کے لیے روک دیا گیا تاہم مکھیوں کے جاتے ہیں کھیل دوبارہ شروع کیا گیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں