Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ ٹیموں کی سیمی فائنل دوڑ، قسمت کس پر مہربان ہوگی؟

یکم جولائی کو پوائٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں تھی
کرکٹ ورلڈکپ 2019 ء میں شامل تمام ٹیموں کے آخری آخری میچ رہ گئے ہیں۔
پانچ مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اب تک 14پوائنٹس حاصل کر کے سیمی فائنل کی دوڑ میں باآسانی پہنچ چکی ہے۔ سری لنکا کے اگر مگر کے علاوہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اورافغانستان کی ٹیمیں دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں اور لیگ کا آخری میچ کھیل کر بوریا بستر گول کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔
اب میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جبکہ ایشیا کی تین ٹیمیں انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے ادھیڑ بن میں لگی ہوئی ہیں۔ انڈیا تاحال گیارہ پوائنٹس لے کر پوزیشن ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے لیکن جس طرح اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے بنگلہ دیش سے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑجائے۔
انڈیا کو ابھی بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سامنا کرنا ہے۔ اس کے لئے سیمی فائنل میں پہنچنا قدرے آسان نظر آرہا ہے۔ 


پاکستان کے لیے ممکنات

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بنگلہ دیش سے ہر صورت جیتنا ضروری ہے بلکہ بڑے مارجن کی بھی ضرورت ہے۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ میزبان انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش میں سے دو ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے صورتحال زبردست رخ اختیار کر چکی ہے۔
تاحال پوزیشن یہ ہے کہ میزبان انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان اپنے آٹھ، آٹھ میچزکھیل کر بالترتیب گیارہ، دس اور نو پوائنٹس کے ساتھ لائن میں ہیں۔ بنگلہ دیش سات میچوں کے بعد سات پوائنٹس اٹھا کر دوڑ میں شامل ہے۔ اسے انڈیا اور پاکستان سے ابھی اسے نمبردآزما ہونا ہے۔
 نیوزی لینڈ کو ایک فتح درکار ہے لیکن اس کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہونا ہے جو دونوں ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، اگر میزبان ٹیم جیت جاتی ہے تو سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی۔ پاکستان کو سیمی فائنل کوالیفائی کے لیے پانچ جولائی کو بنگلہ دیش سے جیتنا انتہائی ضروری ہے اور انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ پر بھی انحصار ضروری ہے۔
اگرانگلش ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوتی ہے اور پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو شاہین سیمی فائنل کے لیے پروازکرجائیں گے۔ انگلش ٹیم کی جیت کی صورت میں پاکستان اگر بنگلہ دیش کو ہرا بھی دیتا ہے تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کی سیمی فائنل میں دوڑکا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔
 دوسری جانب بنگال ٹائیگرز اگر اپنے بقیہ دو میچز انڈیا اور پاکستان سے جیت جاتے ہیں توسیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ان کے لیے بھی روشن ہو رہے ہیں اس صورت میں میزبان انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد دوڑ سے باہر ہونا ہوگا۔

شیئر: