Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کی ٹیم سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش ورلڈ کپ سےباہر

ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں آج انڈیا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہرہو گئی۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 315 رنز کا ہدف دیا جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا مگر پوری ٹیم 286 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ

بنگلہ دیش نے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی مگر شامی نے 22 رنز پر تمیم کو بولڈ کر دیا، ساتھ آنے والے دوسرے اوپنر سومیا سرکار نے 33 رنز پر وکٹ گنوائی۔مشفیق الرحیم نے وکٹ پر مزاحمت کرنے کی کوشش کی مگر وہ بھی 24 رنزپر یزویندر چاہل کا شکار بنے۔لٹن ڈاس نے شکیب الحسن کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور میں 22 رنز کا اضافہ کیا انکی وکٹ پانڈیا نے حاصل کی۔مصدق حسین کو بھی صرف تین رنز پر بمرا نے پویلین کی راہ دکھا دی۔آدھی ٹیم آؤٹ ہو جانے سے بنگلہ دیش کی ٹیم پریشر میں آگئی۔شکیب الحسن جو ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں 66 رنز پرپانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔شبیر اور سیف الدین نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 66 رنز کی پارٹنر شپ جوڑی تاہم 44ویں اوور میں شبیر کو 36 رنز پر بمرا نے بولڈ کر دیا۔مشرفی مرتضی بھی آٹھ رنز پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔محمد سیف الدین کے 51 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
انڈیا کی جانب سے اب تک بمرا چار، پانڈیا تین،جبکہ شامی، کمار اورچہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کی بیٹنگ

انڈین اوپنرز نے پر اعتماد طریقے سے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے 180 رنز کی پارٹنر شپ بنائی ، روہت شرما نے 104 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور سومیا سرکار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسرے اوپنر لوکیش راہل نے بھی 77 رنز بنائے اور مشفیق کو روبیل حسین کی گیند پر کیچ دیا۔تیسرے نمبر پر وراٹ کوہلی جو ہر میچ میں نصف سینچری بنا رہے تھے آج 26 رنز پر مستفیض کا شکار ہوئے۔اس کے بعد پاور ہٹنگ کے لیے پانڈیا کو بھیجا مگر مستفیض نے انکو بھی کھاتہ نہ کھولنے دیا۔آل راؤنڈر شکیب الحسن نے رشبھ پنت کو نصف سینچری سے محروم کرتے ہوئے 48 رنز پر آؤٹ کیا۔کارتھک صرف آتھ رنز بنا کر مستفیض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض نے پانچ, سومیا سرکار،شکیب اور روبیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
آج کا میچ بنگلہ دیش کے لیے ڈوآر ڈائی میچ ہے، آج جیت کر ہی بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ میں رہے گا۔ ہار کی صورت میں سری لنکا، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی طرح بنگلہ دیش بھی باہر ہو جائے گا۔
تاہم پاکستان کی طرح انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں کیویز کا جیتنا بنگلہ دیش کو فائدہ دے گا جس کے بعد بنگلہ دیش پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جا سکتا ہے۔
 

انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال 

انڈٰیا کی ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں سات میچز کھیل کر 11 پوئنٹس حاصل کر لیے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم سات میچز میں سات پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے آج کا میچ جیت کر بنگلہ دیش کے نو پوائنٹس ہو جائیں گے اور اس کے بعد انکا اگلا میچ پاکستان کے خلاف ہونا ہے۔
دوسری جانب انڈیا کی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی، ہار کی صورت میں انڈیا کو اگلے میچ میں جیتنا ہو گا ورنہ رن ریٹ پر ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

شیئر: