Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ اور ان کی اہلیہ میں اختلافات؟

ممبئی ... بالی ووڈ اداکار امیتابھ اور جیا بچن کے سابق مشترکہ دوست اور سیاسی رہنما امر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بگ بی اور ان کی اہلیہ اختلافات کے باعث الگ الگ گھر میں رہ رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں امرسنگھ نے یہ بھی دعوی کیا کہ جیا بچن اوران کی بہو ایشوریا رائے کے درمیان بھی تعلقات ٹھیک نہیں،دونوں ایک دوسرے سے ٹھیک سے بات بھی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ملک میں کسی بھی لڑائی کا الزام مجھ پر ڈالا جاتا ہے لیکن اس خاندان میں پڑنے والی دراڑوں کے پیچھے نہیں ہوں۔امرسنگھ سے جب بچن خاندان اوران کی دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والا شخص ہوں اپنے ساتھ مزید بچن خاندان کا نام جوڑنا نہیں چاہتا کیونکہ اس سے میری بے عزتی ہوتی ہے، مجھے اب سکون سے اور بچن نام کے بغیر ہی زندگی گزارنی ہے۔۔

شیئر: