Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم یکجہتی کشمیر آج : خطے کا امن خطرے میں ہے ،عمران خان

عمران خان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ فوٹواے ایف پی  
وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیےآج  یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مظفر آباد کا دورہ کریں گے۔
آج بدھ کے روز  پورے پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے جبکہ15اگست کو یوم سیاہ ہو گا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان مظفر آباد کے دورے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ 
ریڈیو پاکستان کے مطابق کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس صبح دس بجے ہو گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے وزیر اعظم کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں وہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرینگے۔
 
واضح رہے کہ انڈیا کی جانب سے آرٹیکل370 ختم کیے جانے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھاکہ اس سال یوم آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جائے گا جبکہ اگلے دن 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ یاد رہے کہ 15 اگست انڈیا کا یوم آزادی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے فوج کو چوکس رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ 

یوم آزادی پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات

دریں اثناء صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یو م آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کے موقع پر ہم آزادی کے لےے جد وجہد کرنے والے کشمیری بھائےوں کو اپنی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت کا بھرپور یقین دلاتے ہےں۔ آج ہمیں پاکستان میں جن چےلنجز ،مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے ان کا تقاضا ہے کہ قومی مقاصد ،ترقی اور خوشحالی کی منزل کے حصول کےلئے مکمل ےکسوئی ہم آہنگی اور اتحاد پےدا کریں اور قوم کا ہر طبقہ ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کرکام کرے۔
ےوم آزادی کا دن ہمارے جوش و جذبہ اور حب الوطنی کو مزید جلا ءبخشتا ہے۔اس دن ہر ایک کی وطن کی خدمت کرنے کی امنگیں تواناہوجاتی ہےں اور ہم میں ملک کے سبزہلالی پر چم کو مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔آ ئےں اس دن کے موقع پر نئے عزم سے پاکستان کو تر قی ےافتہ ، خوشحال اور انصاف پسندملک بنا نے کے عہد کی تجدید کریں۔
 وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میںکہا کہ یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر اندرون و بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کے پیش نظر ایک ایسے ترقی پسند پاکستان کا تصور تھا جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جا سکے، جہاں قانون کی حکمرانی، جمہوری اصولوں کی بالا دستی اور ریاست و عوام کے درمیان احساس کا مضبوط بندھن ہو۔ اسی فلاحی اسلامی ریاست کے حصول میں ہمارے لیے قابل تقلید نمونہ ریاستِ مدینہ ہے۔
یوم آزادی انتہائی خوشی کا موقع ہے، مگر آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کی حالت زار پر افسردہ ہیں جو انڈین ظلم و جبرکا شکار ہیں۔ معصوم اور نہتے کشمیریوں پر سنگین مظالم نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔انسانیت کی تذلیل کی تمام حدوں کو پار کرلیا۔خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ جموں وکشمیر میں حالیہ انڈین اقدامات سے ہمارے آبا اجداد کے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے۔
 

شیئر: