Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کیا ویر چکر بزدلی اور ناکامی کے لیے ہے؟‘

 انڈین صدر رام ناتھ کووند نے یوم آزادی کے موقع پر ونگ کمانڈرابھینندن کو جنگ میں غیر معمولی بہادری کے لئے دیا جانے والا تیسرا سب سے بڑا ایوارڈ ویر چکرد ینے کا اعلان کیا ہے ۔
پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹ کیا ،شکست خوردہ۔
 ’مودی حکومت نے ایک ایسے شخص کو ایوارڈ دیا جس نے طیارہ تباہ ہونے کے بعد اپنی جان بچائی اور پاکستانی فورسز نے اسے ریسکیو کیا ۔ ویر چکر بزدلی اور ناکامی کے لئے ہے؟ ۔ اس شخص کی دیکھ بھال کرنے اور اسے غیر مشروط طور پر واپس بھیجنے کے لئے پاکستان کا شکرگزار ہونا چاہئیے‘۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈین ائیر فورس کے ونگ کمانڈرابھینندن کو27فروری کو کنٹرول لائن کے قریب پاکستان ائیر فورس کا ایف سو لہ طیارہ مار گرانے پر قومی ہیر و قرار دیا جا رہا ہے ۔ ونگ کمانڈر نے اس پورے واقعہ میں بہادری کا مظاہرہ کیا جس کے لئے انہیں ویر چکر سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
و اضح رہے کہ پاکستان ایف 16 طیارے کی تباہی کے دعوے کو مسترد کرچکا ہے۔
انڈین ونگ کمانڈر نے طیارے کی تباہی اور گرفتار ی کے بعد 60گھنٹے پاکستان کی حراست میں گزارے۔ یکم مارچ کو واہگہ بارڈ پر حوالے کیا گیا تھا۔
36 سالہ ونگ کمانڈابھینندن نے رہائی کے بعد میڈیکل اور دیگر ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد ائیر فورس دوبارہ جوائن کی ہے ۔رہائی کے بعد انڈین ونگ کمانڈر نے کہا تھا کہ پاکستانی حکام نے اسے فزیکل ٹارچر تو نہیں کیا لیکن ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
 واضح رہے کہ14 فروری کو پلوامہ میں دھماکے کے بعد انڈین فضائیہ نے 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں مشتبہ ٹھکانے کو ہدف بنانے کا دعوی کیا تھا ۔ اس کے جواب میں پاک فضائیہ نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے27 فروری کی صبح انڈین اہداف کو لاک ڈاﺅن کیا۔ 
 اسی دوران انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن کے طیارے کو اس وقت مار گرایا گیا تھا جب وہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوا تھا۔
انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن کو ایواڈ کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی گرم ہے۔ ایم انور نے ٹویٹ کی۔
 ’یہ ایک تاریخ ہوگی۔ ایک پائلٹ نے اپنا طیارہ ایک چائے کے کپ کے لئے چھوڑا اوراسے ایوارڈ دیا جائے‘۔ 
 ایک صارف شاہد رضا نے ٹویٹ کی سب جانتے ہیں ابھینندن کو ایوارڈ دیا جا رہا ہے لیکن کسی کو یہ پتہ نہیں چلا کیوں؟۔
انڈین صارفین ابھینندن کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
پاک فضائیہ کے افسران کیلئے بھی فوجی اعزازت
 دریں اثناءپاکستان نے فضائیہ کے ان2 افسروں کو فوجی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے 27 فروری کو انڈیا کے جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے جن 2 افسروں کو اعزازات سے نوازا ہے ان میں ونگ کمانڈر محمد نعمان علی خان اور اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی شامل ہیں۔ونگ کمانڈر محمد نعمان علی کو ستارہ جرات اوراسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ونگ کمانڈر نعمان نے انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے مگ 21 کو گرایا تھا جبکہ ا سکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے ایک دوسرے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا تھا جو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔
 

شیئر: