Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: گیس پلانٹ پر ڈرون حملہ

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر توائی خالد ا لفالح نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح 6 بجکر 20 منٹ پرالشیبہ آئل فیلڈ کے ایک پروسیسنگ یونٹ کو دھما کا خیز مواد سے لدے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔جس سے محدود پیمانے پر آگ لگی۔ فوری طور پر قابو پا کر آگ کوبجھادیا گیا۔ آگ لگنے سے معمولی نقصان پہنچا تاہم شکر ہے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ اس دہشت گردانہ حملے کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔
عرب نیوز کے مطابق خالد الفالح نے کہا کہ کئی ڈرون حملوں کے بعد پلانٹ میں آگ لگی، جسے بجھا دیا گیا ۔

 خالد الفالح نے مزید کہا کہ سعودی عرب اس بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تخریب کاری کی یہ کارروائی عالمی سطح پر تیل سپلائی چین کو نشانہ بنائے جانے کے حملوں تسلسل ہے۔ سعودی وزیر توانائی نے زور دے کر کہاکہ ان حملوں کا ہدف نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالمی سطح پر تیل کی رسد اور اس کے ذریعے عالمی معیشت بھی ہے۔ یہ بزدلانہ حملہ اس اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ عالمی برادری یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں سمیت تما م دہشت گرد ایجنٹوں کے خلاف ردعمل دے جو اس قسم کی تخریبی کارروائیاں کررہے ہیں۔
سعودی آرامکو کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دہران میں سعودی  آرامکو کی رسپانس ٹیم نے ہفتے کی صبح الشیبہ این جی ایل پلانٹ پر لگنے والی محدود آگ پر قابو پا لیا۔ کوئی زخمی ہو ا اور نہ ہی سعودی آرامکو کے آئل آپریشنز میں خلل پڑا ۔ مزیدتفصیلات ملنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق حوثیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔حالیہ ہفتو ںاور مہینوں میں حوثیوں نے سعودی ائیر پورٹس اور شہری علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

شیئر: