Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوائز سکولز میں پہلی مرتبہ خواتین ٹیچرز

سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کے سکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتین ٹیچر انجام دیں گی۔
شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی ۔2030 تک 95 فیصد سکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتین ٹیچر انجام دینے لگیں گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ کام کابینہ کی جانب سے نونہالوں کے سکولوں سے متعلق منظور کردہ منصوبے کے ضمن میں نافذ کیا جائے گا ۔اس منصوبے کی بدولت نرسری سکول بڑے پیمانے پر قائم کئے جائیں گے۔ انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔انتظامی اور حفاظتی اقدامات بھی ہوں گے۔

عکاظ اخبار کے مطابق وزیر تعلیم آل الشیخ نے توقع ظاہر کی کہ 2020 کے دوران تعلیمی اسامیوں کا نیا لائحہ عمل اور تنخواہوں کا نیا اسٹرکچر بھی نافذ ہو گا۔
آل الشیخ نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال کے دوران بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔آئندہ برسوں کے دورا ن ان کے نتائج سامنے آئیں گے۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ بچوں کے نئے سکولوں میں داخلے کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 2030 تک 95 فیصد تک پہنچا دی جائے گی۔ نرسری سکولوں کا بنیادی ڈھانچہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

شیئر: