Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکیاں ’جرات اور ہمت میں لڑکوں سے آگے‘

سعودی عرب کے پر فضا مقام طائف میں لڑکیوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں جرات اور ہمت کا مظاہرہ کر کے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے سعودی معاشرے میں سینکڑوں سال سے رائج خواتین کی بابت منفی تاثر کو الٹا ثابت کر دیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق ان دنوں’ طائف سیزن‘کے تحت الردف پارک میں مختلف پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ گیمز سٹی بنائی گئی ہے جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کو  مہم جوئی کا موقع دیا گیا۔لڑکوں اور لڑکیوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر پرجوش طریقے سے حصہ لیا۔

طائف سیزن کے منتظمین نے بتایا کہ لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلوں میں زیادہ جرا ت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے گیمز سٹی میںلڑکوں کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ بہادری دکھائی۔اسکے سارے پروگرام چیلنج والے تھے۔
طائف سیزن کے منتظمین نے توجہ دلائی کہ مقابلوں میں حصہ لینے والی لڑکیوں کےلئے خاص طور پر سپورٹس عبائے ڈیزائن کئے گئے تھے۔ان کی بدولت لڑکیوں نے مختلف گیمزمیں کسی خوف و خطر کے بغیر حصہ لیا۔
طائف سیزن کے ذمہ داران نے بتایا کہ’ سکائی فول ‘اور ایکشن مینیا پارک سعودی لڑکیوں کو بیحد پسند آئے ۔ انہوں نے ان دونوں گیمز میں شوق و ذوق سے حصہ لیا۔ان دونوں گیمز کی خصوصیت یہ ہے کہ کھلاڑی کو سانس روک کر حفاظتی بیلٹ کی مدد سے 16میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگانی پڑتی ہے ۔علاوہ ازیں اس موقع پر پیراشوٹرز کی نقل بھی کی گئی ۔ سعودی عرب میں یہ گیم پہلی بار متعارف کرایا گیا ۔

طائف سیزن کا مقصد گیمز سٹی کے ذریعے سیاحوں میں مہم جوئی ، جوش و جذبہ اور موج مستی کا ماحول پیدا کرنا ہے ۔گیمز سٹی 12ہزار مربع میٹر کے رقبے پر الردف پارک میں قائم کی گئی ہے ۔یہاں 15گیمز کا بندوبست کیا گیا ہے۔بچوں کےلئے بھی گیمز کا انتظام کیا گیا ہے ۔
 

شیئر: