Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:کفیل خاتون کو دھمکی، ایشیائی ڈرائیور پر مقدمہ

کفیل خاتون کو غیر اخلاقی وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکی دی تھی ۔
دبئی میں فوجداری کی عدالت نے کفیل خاتون کو بیٹیوں اورانکے شوہروں کی غیر اخلاقی وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکی دینے والے ایشین ڈرائیور پر مقدمہ کی سماعت شروع کردی ۔
الامارات الیوم کے مطابق 52سالہ خلیجی خاتون نے دبئی پولیس اسٹیشن پہنچ کر رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے ایک دن گھر میںاپنے بیٹوں اور انکی بیویوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئیں ۔انکے ساتھ ایک پیغام بھی ملا جس میں تحریر تھا ’میرے پاس اس طرح کی اور بھی ویڈیوز ہیں ۔مجھ سے رابطہ کرو اگر میری بات نہ سنی تو یہ ویڈیوز تمہارے خاوند کو بھیج دو ںگا اور سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دوں گا ۔خلیجی خاتون نے دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے شوہر سے رابطہ کر کے ساری کہانی بیان کر دی جس نے ڈرائیور کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ۔

ایشین ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ تصاویر اور ویڈیو اسی نے کفیل خاتون کو بھیجی تھیں

 پبلک پراسیکیوشن کے سوالات کے جواب دیتے ہو ئے ایشین ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ تصاویر اور ویڈیو اسی نے کفیل خاتون کو بھیجی تھیں ، یہ بھی تسلیم کیا کہ دھمکی والا خط بھی اسی کا تھا ۔
 ایشین ڈرائیور نے بتایا کہ وہ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا رہا ہے ۔ خاتون اپنے بیٹوں کے گھر سے مختلف اشیاءطلب کیا کرتی تھیں، ایک بار موبائل بھی منگوایا ،اسے کھول کر دیکھا تو اس میں خاتون کے بیٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ تھیں ۔ یہ ساری تصاویر اور ویڈیوز اپنے موبائل میںمنتقل کر لیں۔ ایشیائی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ خاتون کا رویہ اچھا نہیں تھا۔ اس لئے انتقام لینے کی سوچ پیدا ہوئی ۔ 
دبئی پبلک پراسیکیوٹر نے ایشین ڈرائیور پر غیر اخلاقی حرکت کی فردِ جرم عائد کر دی ۔
 

شیئر: