Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا بلیسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ

پاکستان اس سے پہلے بھی کامیاب میزائل تجربے کر چکا ہے۔ فائل فوٹو آئی ایف پی
پاکستان نے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے اور 290 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے جمعرات کو ٹویٹ میں بتایا کہ تجربہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کیا گیا۔
میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ میں میزائل فائر کیے جانے کے مناظر بھی شیئر کیے گئے۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو مبارک باد دی ہے، جبکہ صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی قوم اور ٹیم کو مبارک باد دی گئی۔
خیال رہے کہ پانچ اگست کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاک انڈیا تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور جنگ کے خطرات بھی محسوس کیے جا رہے ہیں اس حوالے سے پاکستان کے وزیراعظم کئی بار دنیا کو متنبہ کر چکے ہیں کہ مت بھولا جائے کہ دونوں ممالک ایٹمی قوتیں ہیں۔

شیئر: