Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مضبوط فوج امن کی ضمانت ہے،جنرل باجوہ

  راولپنڈی ....پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح، تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا۔ موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر افسران اور جوانوں سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ بابائے قوم کے وژن کے مطابق امن کا خواہاں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے تجربے سے سخت جان فورس بن چکی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاعی کورکے حصے کے طور پر میکینائزڈ فارمیشن کی مشق دیکھی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد کے ساتھ فورٹ عباس سیکٹر میں انفنٹری فارمیشن کا بھی دورہ کیا۔ٹریننگ کے اعلیٰ معیار اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان بھی کیا۔

شیئر: