Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستانیوں کی جلد رہائی کی یقین دہانی‘

سفیر پاکستان نے سعودی وزیر داخلہ سے جدہ میں ان کے آفس ملاقات کی(فوٹو: ایس پی اے )
سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے ۔سعودی وزیر داخلہ نے قیدیوں کو جلد رہا کیے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز سے جدہ میں ان کے دفتر میں جمعرات کو ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی اور مشترکہ معاملات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔
 سفیر پاکستان نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کی ۔سعودی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی قیدیوں کو جلد کررہا کردیا جائے گا۔
راجہ اعجاز  نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے موقع پر 2107 قیدیوں کی رہائی کا ا علان کیا تھا یہ معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ان قیدیوں کے معاملے پر بھی بات ہوئی جو سزا مکمل ہونے کے باوجود معمولی جرمانے کے باعث قید ہیں ۔سعودی وزیر داخلہ نے اس مسئلے کو بھی جلد حل کرنے کو کہا ہے ۔
پاکستانی سفارتخانہ ریاض میں سعود ی وزارت داخلہ کے حکام سے رابطے میں ہے ہم نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی مانگی ہے ۔
 پاکستان قونصلیٹ جدہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق راجہ علی اعجاز نے ان پاکستانی قیدیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ جنہوں نے اپنی سزا مکمل کرلی مگر وہ واجبات ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
 سفیر پاکستان نے سعودی بیت المال کے ذریعے ان کی ادائیگی کرنے کی درخواست کی ۔ سعودی وزیر داخلہ نے ایسے قیدیوں کے معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب کی جیلوں سے 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔
 

شیئر: