Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2برس میں9 لاکھ سے زائد غیر ملکی بیدخل 

سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو پناہ دینا بھی جرم ہے ۔
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ 2برس کے دوران اقامہ ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر2برس کے دوران 9لاکھ 40ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو مملکت سے بیدخل کیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر تقریباً 38لاکھ غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ اعداد و شمار 26صفر 1439ہجری مطابق 15نومبر 2017ءسے لیکر 6محرم1441ھ مطابق 5ستمبر2019ءتک کے ہیں۔
 وزارت داخلہ نے مملکت بھر میں مشترکہ سیکیورٹی فیلڈ آپریشن کئے ۔3790173غیر قانونی تارکین کو گرفتارکیا ۔ 2959351اقامہ قوانین ، 583602محنت قوانین اور 247220سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔
سعودی سرحد عبور کرتے ہوئے 64157درانداز گرفتار کئے گئے ۔ ان میں 46فیصد یمنی،51فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف شہریتوں کے تھے ۔علاوہ ازیں 2759سعودی عرب سے پڑوسی ممالک میں دراندازی کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

قوانین کی خلاف ورزی پر تقریباً 38لاکھ غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔

سعودی قانون کے بموجب اقامہ ، محنت اور سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ٹرانسپورٹ اور پناہ کی سہولت فراہم کرنا جرم ہے ۔ان پر پردہ ڈالنا بھی جرم ہے۔اس میں ملوث 4498افراد گرفتار کئے گئے۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے تارکین کو ٹرانسپورٹ اور پناہ کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث 1562سعودی شہری پکڑے گئے۔ان میں سے 1530کو قانونی کارروائی کر کے چھوڑ دیا گیا جبکہ 32سعودیوں پر قانون نافذ کر دیا گیا۔
529491غیرقانونی تارکین کو فوری سزائیں دی گئیںجبکہ 482600کو انکے سفارتی مشنوں کے حوالے کر دیا گیا ۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس سفری دستاویز نہیں تھیں۔630054کو سفر کےلئے بکنگ کی کارروائی کا موقع دیا گیا ۔940100کو مملکت سے باقاعدہ طور پر بیدخل کیا گیا۔
 

شیئر: