Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کی تاریخی فتح

افغانستان کی ٹیم نے چٹوگرام (چٹاگانگ) میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 224 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔
بنگلہ دیش کے خلاف افعانستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ واحد کامیابی ہے۔
افغانستان کے بولرز راشد اور ظاہر خان نے 398 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

بنگلہ دیش کے خلاف افعانستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلی فتح ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

راشد خان نے چھ اور ظاہر خان نے تین بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جنکہ محمد نبی نے ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں شکیب الحسن 44 اور شادمان اسلام 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔   راشد خان نے میچ میں مجموعی طور پر گیارہ کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ محمد نبی نے چار وکٹیں لیں۔  
اتوار کو میچ کے چوتھے دن کے اختتام تک میزبان سائیڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا پائی تھی۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 260 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ افسر زازئی 48 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شکیب الحسن نے تین جبکہ مہدی حسن، تیج الاسلام اور نعیم حسن نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

افغانستان کے سپنر راشد خان نے دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فوٹو اے ایف پی

اتوار کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ میں پورے دن بارش کی وجہ سے میچ متاثر بھی ہوا تھا۔ بارش کی وجہ سے ایک گھنٹہ قبل ہی چوتھے روز کا کھیل ختم کرنا پڑا تھا۔
چوتھے روز مہمان سائیڈ کی  6 وکٹیں گر گئی تھی۔ لیفٹ آرم اسپنر ظہیر خان نے لنچ بریک کے فوری بعد 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔  مشفیق الرحیم میچ میں دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی مرتبہ راشد خان کا شکار بنے، انھوں نے ایل بی ڈبلیو ہونے سے قبل 23 رنز بنائے، اگلے اوور میں راشد نے مومن الحق (3) کو بھی ایل بی ڈبلیو کیا تھا۔
شادمان اسلام 41 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے جبکہ محمود اللہ (7) کو راشد نے اوٹ کیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں