Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 آجر اور اجیر کے تنازعات آن لائن نمٹائے جائیں گے

’ودی‘کے عنوان سے آن لائن سسٹم متعارف کرایا گیا۔
سعودی عرب میں آجر اور اجیر کے تنازعات ختم کرانے کیلئے ’ودی‘کے عنوان سے آن لائن سسٹم متعارف کرایا گیاہے۔
 مشرقی ریجن کے دارالحکومت دمام سے شائع ہونے والے عربی جریدے الیوم کے مطابق ’ودی‘ کے تحت کوئی بھی اجیر اپنے آجر کے خلاف شکایت آن لائن درج کراسکتا ہے۔ یہ سسٹم 24گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ آن لائن ہی تنازع کا تصفیہ کرادیا جاتا ہے۔

اب کوئی بھی اجیر آن لائن شکایت درج کراسکے گا۔

وزارت محنت و سماجی بہبود نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان بن عبدالعزیز التویجری نے بتایا کہ ”ودی“ سسٹم وزارت محنت کی جانب سے فراہم کردہ آن لائن سہولتوں میں سے ایک ہے۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ اجیر اور آجر دونوں کے وقت کی بچت ہوتی ہے۔ اگر کسی اجیر کو آجر سے اختلاف ہوتا ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ ’ودی‘ پر جاکر اپنے اختلاف کا اندراج کرائے۔ پہلی فرصت میں مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اختلاف کا تصفیہ کردیا جاتا ہے۔
التویجری کے مطابق اب کوئی بھی اجیر آجر کے خلاف آن لائن شکایت درج کراسکے گا۔ سماعت کی تاریخ آن لائن ہی جاری ہوگی۔ اس میں کسی فرد کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔
 ماضی میں مشکل یہ ہوتی تھی کہ بعض اوقات آجر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے شکایت پر سماعت کی تاریخ بڑھواتا رہتا تھا۔ اجیر تنگ آکر اپنے مطالبے سے دستبردار ہوجاتا تھا۔
 

شیئر: