Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’پر امن بقائے باہم کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد‘

ولیعہد سے جدہ کے قصر السلام میں عیسائی قائدین کے وفد نے ملاقات کی۔
سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جدہ کے قصر السلام میں عیسائی قائدین کے وفد نے ملاقات کی ۔اس کی قیادت جویل روزنبرگ کر رہے تھے ۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پر امن بقائے باہم کے فروغ ، رواداری کے استحکام اور انتہا پسندی و دہشتگردی کے انسداد کےلئے مشترکہ جدوجہد اشد ضروری ہے ۔
اس موقع پر امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان ، نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان ، رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔

امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما  ، نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان ، رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور وزیر مملکت  خارجہ  بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر پر امن بقائے باہم اور رواداری کے فروغ کےلئے ملکی ، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں و اداروں کے تعاون و اشتراک سے جدوجہد کر رہا ہے ۔سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشتگردی کے انسداد کےلئے فکری ، عسکری اور انتظامی مشن بھی چلائے ہوئے ہے ۔

شیئر: