Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاریں لاوارث چھوڑنے پر 3 ہزار درہم جرمانہ

 سڑکوں پر کھڑی کار زیادہ دن چھوڑنے سے اس پر مٹی جم جاتی ہے جوماحول کو آلودہ کرتی ہے
ابوظہبی بلدیہ نے گاڑی رکھنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں اورچوراہوں پر اپنی کاریں ”لاوارث“ نہ چھوڑیں۔جس پر 3ہزار درہم کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی کی بلدیہ نے ایک نیا انتباہ جاری کیا ہے جس میں سڑکوں اور چوراہوں پر اپنی کاریں چھوڑنا میونسپل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بلدیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سیکڑوں کاروں اور دیگر اشیاءکو ہٹا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
عہدیداروں نے مزید بتایا ہے کہ سڑکوں پر کھڑی کاروں کو زیادہ دن چھوڑنے سے اس پر مٹی جم جاتی ہے جوماحول کو آلودہ کرنے کے علاوہ شہر کی شکل بھی بگاڑتی ہے۔اسلئے گاڑیوں کی صفائی کا اہتمام رکھیں۔

ابوظہبی بلدیہ گاڑی کی 2ہفتے نگرانی کرتی ہے اس کے بعد نوٹس لگادیتی ہے

انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں اور کار پارکوں کے روزانہ معائنہ بلدیہ کے انسپکٹر کرتے ہیں۔ اگر کسی گاڑی کو خلاف ورزی پر سمجھا جاتا ہے تو اس کی نگرانی 2 ہفتوں تک کی جاتی ہے۔ 14 دن کی مدت ختم ہونے پر گاڑی پر ایک نوٹس لگایا گیا ہے ، جس میں درخواست کی جاتی ہے کہ مالکان اسے یہاں سے ہٹانے کا اہتمام کریں ۔ جس کے ایک دن بعد گاڑی کو لاک کردیا جاتا ہے۔
بلدیہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کو چھوڑنے والوں کے لئے جرمانہ 3 ہزار ہے ، لیکن اگر وہ کار ضبط ہونے کے 30 دن کے اندر جرمانہ ختم کرادیں تو کار کے مالک سے جرمانے کی رقم آدھی وصول کی جاتی ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: