امریکیوں کو نکالنے کی عراقی دستخطی مہم

پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں عراق سے غیر ملکی افواج کو نکالنے پر بحث ہوگی (فوٹو: کردستان نیوز)
امریکی افواج کو عراق سے نکلوانے کے لیے عراقی پارلیمنٹ کے دو گروپ سرگرم مہم چلائے ہوئے ہیں، ان میں سے ایک الحشد الشعبی‘‘ اور دوسرا’’ عصائب اہل الحق‘‘ تحریک کے ماتحت ’’صادقون‘‘ گروپ ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ میں ممبران سے اس مقصد کے لئے قانون سازی کی خاطر درخواست پردستخط لیے گئے ہیں۔
آرٹی نیوز کے مطابق ’’صادقون‘‘ گروپ سے رکن پارلیمنٹ حسن سالم نے 53 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط لے لیے ہیں۔ حسن سالم نے سی این این کے نمائندے کو دستخط شدہ درخواست دکھائی جس میں تحریر تھا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر عراق سے غیر ملکی افواج کو نکالنے کا فقرہ شامل کیا جائے۔
امارات کے اخبار البیان کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اعلان کیا ہے  کہ عراق سے امریکی افواج کی بیدخلی کاقانون کا جاری کرنے کے لئے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کی منظوری ضروری ہوگی۔

پارلیمنٹ کو 53 ارکان کے دستخط سے درخواست موصول ہوئی ہے (فوٹو: آر ٹی)

 
انہوں نے کہا کہ عراق کو دہشت گردی کے انسداد کے لئے عالمی برادری کا تعاون چاہئے۔
الحلبوسی نے الرافدین مکالمہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو 55 ارکان کے دستخط سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں عراق سے غیر ملکی افواج کو نکالنے کے لئے قانون سازی کا کہا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں درخواست پر بحث کی جائے گی۔
 

شیئر: