Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں سعودی عرب کی 7 جامعات شامل

بہترین یونیور سٹی ہونے کا فیصلہ یہ دیکھ کر کیا گیا کہ تعلیم کا معیار کیسا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی 7یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کرلی گئی ہیں۔ برطانوی جریدے ٹائمز نے92ممالک کی 1396بہترین یو نیورسٹیوں کو جائزے میں شامل کرکے بہترین جامعات کی نئی فہرست جاری کی ہے۔
اخبار 24کے مطابق عرب یونیورسٹیوں میں جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سرفہرست رہی ہے۔ عالمی سطح پر اسکا نمبر 201واں ہے۔
 الفیصل یونیور سٹی نے عرب دنیا میں دوسرا اور عالمی سطح پر 251واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔ کنگ فہد پیٹرولیم یونیورسٹی  (کے ایف یو پی ایم) عرب دنیا میں نویں اور عالمی سطح پر 502ویں نمبر پر آگئی۔کنگ سعود یونیورسٹی عالم عرب میں دسویں اور بیرونی دنیا میں 501ویں ، کنگ خالد یونیورسٹی عرب ممالک میں 17ویں اور بیرونی دنیا میں 601ویں نمبر پر آئی ہے جبکہ امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی عالمی فہرست میں 1001ویں نمبر پر رہی ہے۔

 کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سرفہرست رہی جس کا عالمی سطح پر 201واں نمبر ہے

ٹائمز نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست کے لیے کئی معیار مقرر کئے تھے۔ بہترین یونیورسٹی ہونے کا فیصلہ یہ دیکھ کر کیا گیا کہ تعلیم کا معیار کیسا ہے؟ اس کے یہاں کس حد تک ریسرچ ہو رہی ہے اور کس معیار کی ہو رہی ہے؟ اسٹڈیز میں حوالہ جات کی پابندی کس درجے کی ہے؟ صنعت اور بین الاقوامی تعلقات سے آمدنی کی شرح کیا ہے؟
 بہترین یونیورسٹی ہونے کا فیصلہ کرتے وقت اس بات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم اور ریسرچ میں اچھوتا پن کتنا ہے؟ یونیورسٹی نے کتنے اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کیں۔ ریسرچ اور تعلیم کا ماحول کس درجے کا ہے؟
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: