Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: سوشل میڈیا صارف اپنے اکاﺅنٹ کا ذمہ دار ہے

جن افراد کے بارے میں معلومات نہ ہوں انہیں گروپ میں شامل نہ کیا جائے
متحدہ عرب امارات میں کمیونیکیشن پبلک اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارف اپنے اکاﺅنٹ کا خود ذمہ دار ہے۔جس کے اکاﺅنٹ پرجو کچھ جاری ہوگا اس کا ذمہ دار اکاﺅنٹ ہولڈ کے سوا کوئی اور نہیں ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق کمیونیکیشن پبلک اتھارٹی نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاﺅنٹ پر صارفین کو توجہ دلائی کہ ٹویٹ کرنے والا یا پبلش کرنے والا یا سوشل میڈیا استعمال کرنے والا یا پیج انچارج جو کچھ بھی اکاﺅنٹ پر جاری کرے گا اسی سے باز پرس ہوگی۔

 جو شخص سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرے گا اس کی بازپرس ہوگی

 کمیونیکیشن پبلک اتھارٹی نے واضح کیا کہ بعض صارفین سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو کنٹرول کرنے والے قاعدے ضابطے نہیں ہیں لہذا اپنے اکاﺅنٹ یا سوشل میڈیا پرجو کچھ چاہیں جاری کرسکتے ہیں اس پر ان سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی یہ سوچ درست نہیں۔ جو شخص بھی سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرے گا اس پر اس سے باز پرس ہوگی۔
کمیونیکیشن پبلک اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی وسائل کے ذریعے غلط معلومات پیش کرنا یا جزوی شکل میں غلط معلومات دینا جرم ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی جرائم کے انسداد کا قانون اس جرم پر سزا مقرر کئے ہوئے ہے۔
کمیونیکیشن پبلک اتھارٹی نے سوشل میڈیا کے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ موبائل سیٹس اور کمپیوٹرز پر ویب سائٹ ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ایسا کرنے سے وہ سیکیورٹی مسائل میں پھنسنے سے بچ جائیں گے۔ ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرنے سے صارفین کے نجی کوائف اور معلومات محفوظ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
کمیونیکیشن پبلک اتھارٹی نے خبردار کیا کہ کوئی بھی اکاﺅنٹ ہولڈ ر اپنے گروپ میں ایسے لوگوں کو شامل نہ کرے جن کی بابت اسے معلومات نہ ہوں۔اتھارٹی نے یہ تنبیہ بھی کی کہ اکاﺅنٹ ہولڈرنجی کوائف کو صیغہ راز میں رکھے اور جان پہچان والے افراد کو ہی اپنے اکاﺅنٹ میں شامل کرے۔ ایسے کسی بھی شخص کو شریک نہ کرے جس سے وہ اچھی طرح سے واقف نہ ہو۔
کمیونیکشن پبلک اتھارٹی نے واٹس اپ استعمال کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کا اکاﺅنٹ ہیک کرلیا گیا ہو تو ایسی صورت میں وہ پہلی فرصت میں تکنیکی مدد کے لیے پیغام ارسال کرے اور واضح کردے کہ اسکا اکاﺅنٹ ہیک کرلیا گیا ہے یا [email protected] پر رابطہ کرکے اپنا موبائل نمبر بتائے اور اکاﺅنٹ کوایکٹیو نہ کرنے کی درخواست کرے۔ علاوہ ازیں اپنے رشتہ داروںاور دوستوں کو مطلع کردے کہ اس کا اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا ہے او راس کے واٹس اپ سے آنے والے پیغامات پر توجہ نہ دی جائے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں