Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس میں اضافے کا امکان نہیں ہے

وزیر خزانہ کے مطابق معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: فوٹو اے ایف پی
سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سال 2020 میں ویلیو  ایڈڈ ٹیکس میں اضافے کا امکان نہیں۔ سعودی عرب کی قومی مالیاتی پالیسی بہترین انداز میں مرتب کی گئی ہے جس کے پیش نظر ملک کی اقتصادی و معاشرتی ترقی ہے۔
سعودی عرب کے مستقبل کے ویژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 
ملکہ اخبار کے مطابق ریاض میں یورومنی السعودیہ 2019 ' کے عنوان کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ' تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے آرامکو کا بجٹ متاثر ہو گا نہ ہی ملک کی اقتصادی اور مالی حالت پر  کسی قسم کے اثرات مرتب ہوں گے۔'

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ بجٹ خسارے میں بھی گذشتہ برس کے مقابلے میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں 2019 میں پیٹرول کے علاوہ دیگر ذرائع آمدنی میں بھی 14.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں سال 2.9 سے 3 فیصد تک مزید اضافہ متوقع ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 'سعودی عرب کی حکومت مستقبل کے ویژن 2030 کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ '  
قومی بجٹ 2019 کے حوالے سے وزیر خزانہ الجدعان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس نجی شعبے کے تعاون سے معاشی اعتبار سے مرتب کیے جانے والے اہداف کافی حد تک حاصل کر لیے گئے ہیں۔ اس بارے میں نجی شعبے میں خدمات کا معیار کافی بلند ہوا ہے جو نہایت خوش آئند امر ہے۔
انہوں نے سعودی منڈیوں کے حوالے سے  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعودی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اورغیر ملکی سرمایہ کاروں نے 76 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی۔ مملکت میں رواں برس کے دوران 18 نئی عالمی کمپنیوں کو تجارتی لائسنسز جاری کیے گئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: