Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ایٹمی ایجنسی کا ممبر بن گیا

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے سعودی عرب کو رکنیت دینے کا فیصلہ کیا ہے
سعودی عرب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی گورنرز کونسل کا ممبر بن گیا ہے۔ 2019ء سے 2021ء تک کے لیے ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ ویانا میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی جنرل کانگریس کے انتخابات میں رکنیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ عبداللہ ایٹمی توانائی سٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد بن صالح السلطان سعودی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔16 ستمبر سے اجلاس ہورہے ہیں۔20ستمبر کو اختتام پذیر ہونگے۔
ڈاکٹر السلطان نے رکنیت ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی گورنرز کونسل کی رکنیت کا مطلب یہ ہے کہ عالمی برادری ایجنسی کی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے تعاون ، ایٹمی سلامتی کے شعبے میں اس کے کردار اور ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے سلسلے میں مملکت کی کاوشوں کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

ڈاکٹر خالد بن صالح السلطان سعودی وفد کی قیادت کررہے ہیں

ڈاکٹر السلطان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایٹمی توانائی کا منصوبہ اسٹراٹیجک حل کے طور پر اپنا رہا ہے۔ اندرون ملک توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورتیں اس کے ذریعے پوری ہوں گی۔عالمی ایجنسی نے سعودی عر ب کے اس رجحان پراعتبار کا اظہار کیا ہے۔ رکنیت سے یہی پیغام دیا گیا ہے۔
 

شیئر: