Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تبوک: گونگی بچیوں کا اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ 

ترانہ پیش کرنے کی تجویز سن کر گونگی بچیاں خوش ہوگئیں۔ (فوٹو سعودی پریس ایجنسی)
گونگی بچیوں نے سعودی عرب کا 89واں قومی دن منفرد انداز سے منایا۔ تبوک میں فنون و ثقافت کی انجمن نے اس حوالے سے بڑا خوبصورت پروگرام ترتیب دیا تھا جس کا اختتامی فقرہ دیکھ کر حاضرین عش عش کر اٹھے۔

فنون و ثقافت کی انجمن نے منفرد پروگرام ترتیب دیا۔ (فوٹو سعودی پریس ایجنسی)

اخبار 24کے مطابق گونگی بچیوں کا فقرہ فضہ البلوی نے ترتیب دیا تھا۔وہ بتاتی ہیں کہ گونگے بچے اور بچیاں بھی دیگربچیوں اور بچوں کی طرح وطن عزیز سے پیار کرتی ہیں۔ وطن سے ان کی وفاداری کا جذبہ بڑا اعلیٰ درجے کا ہوتا ہے۔ میں نے سوچا کہ قومی دن پر کیوں نہ انہیں حب الوطنی کے حوالے سے اپنے جذبات کے اظہار کا موقع دیا جائے۔
البلوی کہتی ہیں کہ جیسے ہی میں نے یہ تجویز بچیوں کے سامنے رکھی وہ خوشی سے جھومنے لگیں۔ پھر انہوں نے جس جوش و خروش سے قومی ترانہ پیش کیا ہر کس و ناکس یہ منظر دیکھ کر عش عش کرنے لگا۔

حاضرین نے پرجوش تالیوں سے گونگی بچیوں کو قومی نغمہ پیش کرنے پر سراہا۔ (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)

حاضرین نے پرجوش تالیوں سے گونگی بچیوں کو قومی نغمہ پیش کرنے پر سراہا۔ بچیوں نے اشاروں کی زبان میں ملک کا قومی ترانہ کچھ اس انداز سے پیش کیا کہ دیکھنے والے جذباتی ہوگئے۔
  
 
                  

شیئر: