Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں حکومت کے خلاف محدود مظاہرے

مظاہرین نے ملک میں کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف نعرے بازی کی ہے
مصر میں صدر عبد الفتاح سیسی کے خلاف محدود پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ میدان التحریر سمیت دیگر متعدد مقامات پر ہونے والے مظاہروں میں ایک اطلاع کے مطابق متعدد افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مظاہرین نے ملک میں کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔ جمعے کی نماز کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے رات تک جاری رہے۔

اماراتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے قاہرہ میں ہونے والے مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ مصر کے امن واستحکام کے خلاف اخوان المسلمون کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں ہیں۔ 
انہوں نے کہاہے کہ زر خرید میڈیا کی سرتوڑ کوشش کے باوجود حکومت اور اس کے اداروں کو عوام کی پشت پناہی حاصل ہے۔ مصر پرانے زخموں سے صحت یاب ہوکر روزانہ آگے بڑھ رہا ہے۔
 

شیئر: