Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

38 لاکھ سے زائد غیر ملکی کیوں پکڑے گئے

قوانین کی خلاف ورزی کے مجرموں پر فوری  جرمانے عائد کیے گئے ۔فائل فوٹو عاجل
سعودی عرب میں3.87 ملین سے زائد غیر ملکیوں کو اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے سے جاری نئے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ نومبر 2017 سے جاری مہم کے دوران 270، 024، 3افراد کو اقامہ قانون،796، 595کو قانون محنت اور 128، 252 کو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق679، 65 افراد کو سعودی عرب کی سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ان میں45 فیصد یمنی، 52فیصد ایتھو پین اور باقی کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے ۔

سرحد عبور کرتے ہوئے 785،2 افراد کو حراست میں لیاگیا۔فائل فوٹو ایس پی اے

 سعودی عرب سے ہمسایہ ریاستوں کی سرحد عبور کرتے ہوئے 785،2 افراد کو حراست میں لیاگیا ۔522،4 افراد انسانی اسمگلنگ اور مجرموں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار ہوئے۔ 587 ،1سے زائد سعودیوں کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے کے الزام میں پکڑا گیا ۔
 979،14 مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان میں097،13مرد اور882 ،1خواتین شامل ہیں۔
قوانین کی خلاف ورزی کے 927 ،492 مجرموں پر فوری  جرمانے عائد کیے گئے ۔234،962کو مملکت سے بیدخل کیا گیا۔

 قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ٹرانسپورٹ اور پناہ کی سہولت فراہم کرنا  بھی جرم ہے۔فائل فوٹو

 972،492کو ان کے سفارتی مشنوں کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس سفری دستاویز نہیں تھیں۔114،645کو سفر کےلئے بکنگ کی کارروائی مکمل کرنے کا موقع دیا گیا۔
 یاد رہے کہ سعودی قانون کے بموجب اقامہ ، محنت اور سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ٹرانسپورٹ اور پناہ کی سہولت فراہم کرنا اوران پر پردہ ڈالنا بھی جرم ہے۔

شیئر: