Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ایک برس میں 12 ملین ٹریفک چالان 

ٹریفک حادثات سب سے زیادہ ابوظہبی میں ہوئے۔ فائل فوٹو: امارات ٹوڈے
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ  برس کے دوران 12.1 ملین ٹریفک خلاف ورزیاں درج کی گئیں۔ حادثات میں 468 افراد ہلاک  اور 5 ہزار 130 زخمی ہوئے۔ امارات ٹوڈے نے قومی کمیٹی برائے اعداد شمار کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ برس  کے دوران ابو ظبی میں سب سے زیادہ ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ۔

ٹریفک حادثات سب سے زیادہ ابوظبی  میں ہوئے۔ فائل فوٹو: امارات ٹوڈے

 محکمہ شماریات کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات سب سے زیادہ ابوظبی  میں ہوئے جن کی  تعداد 5 ملین 671  ہزار سے زائد رہی جن کا تناسب 46.7  فیصد رہا ۔ دوسرا نمبر دبئی کا  رہا جہاں ٹریفک چالان کی تعداد 3 ملین 4 لاکھ 7 ہزار تھی ۔ ٹریفک خلاف ورزیوں میں شارجہ تیسرے نمبر رہا 15لاکھ 91 ہزار چالان درج کئے گئے ۔چوتھا نمبر عجمان کا تھا جہاں خلاف ورزیوں کا تناسب 4.8 فیصد رہا ۔ پانچویں نمبر پر راس الخیمہ اور چھٹے نمبرپر الفجیرہ جبکہ سب سے کم خلاف وزیاں ام القیوین میں ریکارڈ کی گئی جہاں درج ہونے والے چالان 2 لاکھ27 ہزار 961 تھے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس امارات میں 3 ہزار 712 حادثات ریکارڈ کیے گئے جن میں 1469 ابو ظبی ، 433 دبئی ، 201 شارجہ،177 راس الخیمہ، 166 الفجیرہ اور 52 حادثات ام القیوین میں ہوئے ۔ 
امارات میں گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 468 افراد ہلاک ہوئے جن میں 156 ابو ظبی میں، 141 دبئی ، 83 شارجہ ، 45 راس الخیمہ، 18 ام القیوین، 17  عجمان اور 8 ہلاکتیں الفجیرہ میں ہوئی ۔

امارات میں گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 468 افراد ہلاک ہوئے۔ فائل فوٹو: امارات ٹوڈے

محکمہ اعداد وشمار نے اماراتی  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل دآمد کرانے کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ۔ گزشتہ 5برس کے دوران ٹریفک حادثات نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ سال  2014  کے دوران ٹریفک حادثات میں 712 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2018 میں ہلاکتوں کی تعداد 468 رہی۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: