Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش میں شمولیت اورسیکیورٹی اہلکاروں کے قاتلوں کو سزا 

یہ لوگ بدامنی پھیلانے کے لیے بعض غیر ملکیوں کے قتل کے بھی درپے تھے۔ (فائل فوٹو)
فوجداری کی خصوصی عدالت نے 2 سپاہیوں کے قتل ، دہشتگردی اور داعش تنظیم میں شمولیت کے الزامات ثابت ہوجانے پر 2ملزمان کو موت اور دیگر کو قید کی سزا سنائی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق داعش میں شمولیت کا الزام 12سعودیوں، ایک شامی اور ایک سوڈانی پر عائد کیا گیا تھا۔ ان پر ڈیوٹی کے دوران حملہ کرکے گشتی فورس کے 2سپاہیوں کے قتل کا بھی الزام تھا۔
ملزمان پروزارت داخلہ کے ایک افسر اور ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے کئی اہلکاروں کے قتل کی کوشش کا الزام بھی ثابت ہوگیا۔ یہ بدامنی پھیلانے کے لیے بعض غیر ملکیوں کے قتل کے بھی درپے تھے۔ 12سعودی، ایک سوڈانی اور ایک شامی دہشتگرد تنظیم داعش کی تائید و حمایت اور اس کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کا ریکارڈ تیار کررہے تھے۔ یہ الزام بھی ان پر ثابت ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گشتی فورس کے سیکیورٹی اہلکاروں کو 1436ھ مطابق 2014ءمیں ڈیوٹی کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔
عدالت نے 2ملزمان کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا کر انہیں موت کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزمان کو 15، 11، 9، 8، 5، 4برس 6ماہ اور 3برس قید کی سزائیں سنائیں جبکہ قید کی مدت مکمل کرنے پرغیر ملکی ملزمان کو مملکت سے بیدخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: