Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ کی رنبیر کو سالگرہ کی مبارک باد

بالی وڈ اداکار رنبیرکپور کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک دی ہے۔
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رنبیر کی کینیا کے ٹرپ کی فوٹو اپنے فالورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے رنبیر کو ’ہیپی برتھ ڈے‘ کہا ۔
دونوں اداکار کچھ عرصہ پہلے ہی کینیا کے تفریحی دورے پر اکھٹے گئے تھے۔ عالیہ بھٹ نے کینیا سفاری کی تصاویر بھی انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں۔

ٹوئٹر صارفین نے بھی رنبیر کی تاریخ پیدائش یاد رکھتے ہوئے ان کو جنم دن کی مبارکباد دی۔ ویسے تو رنبیر کپور کا ٹوئٹر پر کوئی مستند اکاؤنٹ نہیں لیکن ان کے فینز نے ’ہیپی برتھ ڈے رنبیر کپور‘ کا ہیش ٹیگ بنا کر اداکار کی سالگرہ منائی۔
ایک صارف نے عالیہ بھٹ کی وڈیو شیئر کی جس میں وہ کیک پر سجاوٹ کر رہی ہیں جو غالباً انہوں نے رنبیر کی پچھلی سالگرہ پر بنایا تھا۔ 
ایک میڈیا اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر کی گئیں جس میں وہ عالیہ بھٹ اور اپنی والدہ کے ساتھ سالگرہ منا رہے ہیں۔
 
رامیش بالا نامی صارف نے رنبیر کی پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
فلم فیئر کے اکاؤنٹ سے اداکارہ دیپکا کی رنبیر کی سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کے بعد کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
رنبیر کپور کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ متعدد فلموں میں کام کر چکے ہیں جو باکس آفس پر بہت زیادہ ہٹ ہوئیں۔ آج کل وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ  ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

شیئر: