Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں 49 لاکھ ڈالر کی انگوٹھی

اسے تیار کرنے میں ماہرین کو کئی ماہ لگے۔ فوٹو: گلف نیوز
شارجہ میں یکم تا 5 اکتوبر تک لگنے والے ’واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو‘ میں شائقین اس بار ایک ایسی ہیرے کی انگوٹھی دیکھیں گے جو انڈیا میں تیار کی گئی ہے اوراسکی قیمت 49 لاکھ  ڈالر (1.7 کروڑ درہم ) جبکہ انڈین روپوں میں اسکی قیمت 34.8 کروڑ روپے ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ گلف نیوز اور خلیج ٹائمز کے مطابق انگوٹھی میں ایک ہی رنگ کے 7777 ہیرے لگے ہیں جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی رکھتی ہے، یہ زیورات میں اہم شاہکار ہے۔ اسے لکشیکا جیولز کے بانی، بھنڈاری کے ذریعہ ڈیزائن کیا ہے۔
انگوٹھی کا وزن 70.42گرام ہے۔ اس انگوٹھی کو بنانے والے 12 کاریگروں کی ٹیم کو 18 ماہ میں کئی گھنٹے صرف ہوئے تھے۔
ایکسپو سینٹر شارجہ میں یکم اکتوبر سے 5 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ’واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو‘ میں 500 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان اور برانڈز کو اکٹھا کیا جائے گا۔
یہ شو منگل اور بدھ کو دوپہر سے رات 10 بجے تک، جمعرات دوپہر سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک اور جمعہ کو سہ پہر 3 بجے سے رات گیارہ بجے تک جبکہ ہفتے کو دوپہر سے رات 10 بجے تک عوام کے لئے کھلا رہے گا۔ اسی طرح بدھ کو شام 4 بجے تک خواتین کے لئے خصوصی طور پر کھلا رکھا جائے گا۔ شو میں داخلہ مفت ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: