Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریفائنری منصوبہ، سعودی وفد کا دورہ گوادر

سعودی وفد نے گوادر میں مجوزہ آئل ریفائنری منصوبے کا جائزہ لیا، فوٹو: سعودی سفارت خانہ
سعودی عرب کے ایک وفد نے سعودی حکومت کی جانب سے گوادر میں مجوزہ آئل ریفائنری لگانے کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کا دورہ کیا اور پاکستانی حکام سے ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے آپریشن ہیڈ منیر احمد نے بتایا کہ ’سعودی آرامکو کی پلاننگ کمیٹی نے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے منصوبے پر گفتگو کی۔‘
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفانری لگانے کا معاہدہ ہوا تھا۔

سعودی وفد نے گذشتہ ماہ بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، فوٹو: سعودی سفارت خانہ 

گذشتہ ماہ بھی ایک اعلیٰ سطح کے سعودی وفد نے دونوں ممالک کے درمیان آئل ریفائنری، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے  پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس حوالے سے اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے تھے۔
منیر احمد کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کا حالیہ دورہ پچھلے دورے ہی کی ایک کڑی ہے تاکہ اس منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ ’وفد میں دو برطانوی ماہرین بھی شامل تھے جنہوں نے منصوبے کے امکانات، رابطوں اور مقامی قوانین سمیت مختلف معاملات پر بات کی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وفد واپس جا کر سعودی حکام کو رپورٹ دے گا جس کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

شیئر: