Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی فوج نے حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

یمن کی قومی فوج نے حوثی ملیشیا کے7 ڈرو نز تباہ کیے ہیں۔فائل فوٹو: رویٹرز
 یمن کی قومی فوج نےحیران گورنریٹ میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملبے کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سانے آئی کہ ڈرون ایرانی ساختہ تھا۔
 یمنی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے فوجی مراکز کی جاسوسی کی جا رہی تھی۔
 العربیہ نیٹ کے مطابق رواں سال اب تک یمن کی قومی فوج نے حوثی ملیشیا کے7 ڈرو نز تباہ کیے ہیں۔

جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سانے آئی کہ ڈرون ایرانی ساختہ تھا۔فائل فوٹو عاجل ویب

حوثی ملیشیا نےحالیہعرصے کے دوران ڈرون کےاستعمال میں اضافہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کےماہرین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حوثی ملیشیا بیرون ملک سے اسپیئر پارٹس منگوا کران سے ڈرون تیار کررہی ہے۔
 عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ حوثی ملیشیا نے صنعاءگورنریٹ سے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جو صعدہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگئے۔
کرنل المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا،سیکڑوں شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال کر مسلسل بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

شیئر: