Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین صدیاں دیکھنے والے کچھوے کی موت

جانوروں کے ماہر ین نے کھچوے کی عمر کے حوالے سے شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر
براعظم افریقہ کے طویل ترین عرصے تک زندہ رہنے والے کچھوے کی نائجیریا میں موت واقع ہوئی ہے۔
شاہی مالکان کا کہنا ہے کہ ’الگبا‘ نامی کچھوے کی عمر 344 سال تھی۔
نائجیریا کے جنوب مغرب میں واقع شہر اوگبوموشو کے روایتی حکمران خاندان کے ایک ترجمان کے مطابق کچھوا جمعرات کو محل میں مر گیا۔
اگرچہ جانوروں کے ماہرین کو شک ہے کہ کچھوے نے اتنی عمر پائی ہوگی تاہم شاہی مالکان کا کہنا ہے کہ ’الگبا‘ کئی سو سالوں تک محل میں رہا۔

کہا جاتا ہے کہ اوگبوموشو شہر کا تیسرا حکمران ایسان اکومویڈے اس کھچوے کو کئی سو سال پہلے محل میں لایا تھا۔ فوٹو: ٹوئٹر

شاہ جیموہ اوئے ونمی کے دست راست توئن اجامو نے اے ایف کو بتایا کہ ’الگبا‘ جمعرات کو مختصر عرصے تک بیمار رہنے کے بعد مر گیا۔
کچھوے کو افریقہ کا سب سے طویل عمر پانے والا قرار دیتے ہوئے توئن اجامو نے کہا کہ ’الگبا‘ محل میں کئی صدیوں تک رہا۔
کہا جاتا ہے کہ اوگبوموشو شہر کے تیسرے حکمران ایسان اکومویڈے اس کچھوے کو کئی سو سال پہلے محل میں لائے تھے۔
توئن اجامو کا کہنا تھا کہ روزانہ الگبا کو دیکھنے ہزاروں سیاح دنیا بھر سے آتے تھے۔
 
اجامو کے مطابق بادشاہ نے کچھوے کا خیال رکھنے کے لیے محل کے دو ملازمیں کو مقرر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھوے کی باقیات کو محفوظ کیا جائے گا۔
تاہم جانوروں کے ماہر ین کچھوے کی عمر کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیے ہیں۔
لاگوس کے ایک وٹرنری ڈاکٹر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’مجھے شک ہے کہ الگبا کی عمر مرنے سے قبل 344 سال تھی۔‘عموماً کچھوے کی اوسط عمر 100 سال تک ہوتی ہے۔
اجاموں کے مطابق ’الگبا‘ کے پاس بیماروں کو ٹھیک کرنے کی قوت تھی اور کئی ایسے افراد جن کو روحانی مسائل کا سامنا ہوتا الگبا سے ملنے کے بعد ٹھیک ہوجاتے تھے۔

شیئر: